• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریائی پالیسی پر امریکہ اور چین میں اختلاف برقرار

Us And China Are In Conflict Over North Korea Policy

شمالی کوریائی پالیسی پر امریکہ اور چین میں بدستور اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرامز کے لئے سرمائے کی فراہمی منقطع کرنے کی بین الاقوامی کاوشوں میں اضافے کی ضرورت ہے۔

امریکہ نے چین سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ چینی کمپنیوں کے شمالی کوریائی اداروں کے ساتھ غیرقانونی لین دین کو روکنے کے ٹھوس اقدامات کرے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ چین کی ذمہ داری ہے کہ شمالی کوریا پر پہلے سے زیادہ سفارتی اور اقتصادی دباؤ ڈالے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے سے متعلقہ تمام فریقوں کو چاہیئے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو سختی سے نافذ کیا جائے اور جلد از جلد مذاکرات بھی شروع کردینے چاہیئں۔

چین کا اصرار ہے کہ اس معاملے میں پیشرفت کی خاطر امریکہ کو چاہیئے کہ چین پر ساری ذمہ داری ڈالے بغیر جلد از جلد مذاکرات شروع کرے۔

تازہ ترین