• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:بس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8افراد زخمی

Karachi Just 8 Injured In Gas Cylinder Explosion

کراچی کے علاقے قائد آباد میں پل کے نیچے بس میں گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری بھی فوری طور پر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی جو لوگوں کو جلنے والی بس کے قریب جانے سے روک رہے ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں ٹریفک جام ہوگیا، جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کو واقعے کی جگہ سے ہٹانے کے لیے پولیس نے لوگوں پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے۔

جناح اسپتال کے ایم ایل او کے مطابق واقعے کے 3زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین