• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں ہیضہ کی وبا زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے، اقوام متحدہ

Cholera Epidemic In Yemen May Be More Dangerous Un

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں ہیضہ کی وبا زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جمعہ کو یونی سیف کے حوالے سے اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ ستمبر تک یمن میں اس وبا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کے مطابق شورش زدہ ملک یمن میں اس وقت ہیضے سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ نوے ہزار ہے تاہم صورتحال کی ابتری کے باعث اس میں اضافہ متوقع ہے۔

جبکہ اس وبا کی وجہ سے اب تک ایک ہزار پینسٹھ افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں، اور لاتعداد افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور موت وزیست کی کشمکش میں ہیں، جبکہ متاثرہ افراد کی بڑی تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین