• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دو کم عمر بچے موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار

Karachi Two Young Children Were Arrested For Allegedly Stealing A Motorcycle

کراچی میں پولیس نے دو کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

فیروز آباد پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار اجلال اور بارہ سالہ محسن کو روکا اور کاغذات نہ ہونے پر تھانے منتقل کردیا۔

بچوں کے عزیز نے کہا کہ موٹر سائیکل کے بارے میں مقدمہ زبردستی درج کرایا گیا، اہل خانہ کا کہنا ہےکہ بچے بے گناہ ہیں، مقدمہ درج کرنا ناانصافی ہے۔

دوسری جانب بچوں کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل گھر کے نیچے دو دن سے کھڑی تھی، ہم سمجھے کہ موٹر سائیکل بابا کے دوست کی ہے، ہم نے موٹر سائیکل چلا کے گھر کے نیچے دوبارہ کھڑی کردی۔

ایس پی جمشید کوارٹرڈاکٹررضوان کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کو اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور بچوں کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات بھی نہیں تھے۔

اسکے علاوہ مدعی مقدمہ کی جانب سے موٹر سائیکل کی گمشدگی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔

دوسری جانب مقدمے کی مزید کارروائی اے سی ایل سی کو منتقل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین