• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ ستاروں سے وابستہ اشیاء نیلامی کے لئے پیش

Iconic Related To Bollywood Stars Offer For Auction

ممبئی میں ʼدی گریٹ انڈین شو آن ارتھ ‘کے نام سے 22 جون کو ہونے والی نیلامی میں سنیما کی کئی ایسی پرانی، یادگار اور اوریجنل چیزیں رکھی گئیں جو شاید ہی کہیں اور دیکھنے کو ملیں گی۔

آج کے دور کے خان ستاروں سے وابستہ چیزیں ہوں یا پھر فلم ساز ستیہ جیت رے کی فلموں کی نایاب تصاویر، ان کے خود کے بنائے خاکے، فلم ʼمغل اعظم کا ہندی اور اردو میں شائع ہونے والا پریمیئر کتابچہ اور دعوت نامہ، ہندی سنیما کی تاریخ سے منسلک تقریبا 115 چیزیں اس نیلامی کا حصہ ہیں۔

آرٹ اور فلموں کی یادوں سے وابستہ علامات (میمربلیا) کلیکٹر اورآکشن ہاؤس ʼاوشيس 2000سے ہی اس نیلامی کا انعقاد کرتا رہا ہے۔

شاہ رخ خان کے ڈوڈل کی ابتدائی قیمت جہاں ایک لاکھ 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے وہیں منوج کمار کی فلم ʼانقلاب کے آرٹ شیٹ میں بنے آٹھ بڑے پوسٹرز کی قیمت سب سے زیادہ یعنی پانچ لاکھ سے ساڑھے سات لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

کئی کلاسک فلموں کی کامیابی کی نشانی یعنی سلور اور گولڈن جوبلی ٹرافی کے ساتھ ساتھ ستاروں کو ملنے والے ایوارڈز بھی اس آکشن کا حصہ ہیں۔

اس میں مشہور فلمی شخصیات کی طرف سے تخلیق کی گئی پینٹنگز بھی شامل ہیں۔ اس میں دیپتی نول، شیفالی شاہ، پنکج پراشر اور فلم گجگامني کے وقت مقبول فدا حسین کی بنائی گئی پینٹنگز کو بھی پیش کیا گيا ہے۔

یہ اس طرح کی 48 ویں نیلامی ہے۔ اسی آکشن سے شاہ رخ خان نے چار لاکھ میں ʼمغل اعظم کا تین آرٹ شیٹر پوسٹر لیا تھا۔ وہیں، عامر خان نے فلم جنگلی میں شمّي کپور جو جیکٹ پہنی تھی وہ خریدی تھی۔

تازہ ترین