• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری کا 2ہزار روز تک ڈزنی لینڈ جانے کا ریکارڈ

Man Visits Disneyland Every Day For 2000 Days

ایک امریکی شہری نے مسلسل 2ہزار روز تک ڈزنی لینڈ جاکر اپنی نوعیت کا انوکھا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

جیف ریٹز نامی کیلی فورنیا کے رہائشی یکم جنوری 2012 سے مسلسل ہرروز ڈزنی لینڈ جاتے ہیں۔

ابتدا میں انہوں نے بےروزگاری کے سبب یہ مشغلہ شروع کیا تھا تاہم پھر اسے باقاعدہ عادت بنالیا ۔

چوالیس برس کے جیف ریٹز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایک برس بعد انہوں نے اس سلسلے کو ختم کرنا کا سوچا تھا تاہم پھر اس کے خلاف فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ایسا کرنا ان کے لیے نہ صرف معمولات زندگی بلکہ جزو لازم بن گیا ہے۔

تازہ ترین