• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ستمبر میں ہوگا منفرد ، ’شارٹ فلم فیسٹیول‘

Short Film Festival Will Be Held In Karachi In September

فلموں میں کام کرنے والے شوقین افراد کی لیے اپنی صلاحتوں کو اجا گر کر نے کے لیے ایک مو قع فراہم کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے انٹرٹینمنٹ شعبے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت ہے اس ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کی۔ اس کے لئے کراچی میں شارٹ فلم فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شارٹ فلم فیسٹول ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ان تمام لوگوں کے لیے جوشوبز کی دنیا سے منسلک ہونا چاہتے ہیں، آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔

ستمبر2017ء سے شروع کیا جانے والا یہ فیسٹول پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے منفرد فیسٹول ہوگا۔ شارٹ فلم فیسٹول اس پاکستانی سینماکو خراج تحسین ہے جوکئی دہائیوں تک پوری آب و تاب سے فلم بینوں کے دل و دماغ پر چھایا رہا۔

فیسٹول کے لئے 14بہترین مختصر فلموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انتخاب کی ذمے داری ’جیوری‘ کی ہوگی۔

فیسٹیول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کا مقصد نوجوان نسل کو آگے آنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس منفرد فلم فیسٹو ل کے ذریعے ہمیں پاکستانی ٹیلنٹ کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کاوش سے فلمی صنعت کو نئے ہدایت کار اور فلم ساز سمیت دیگر شعبوں کے باصلاحیت افراد میسر آسکیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شارٹ فلم فیسٹول کے انعقاد کاایک مقصد پاکستانی سینما کو فروغ دینا بھی ہے۔

فیسٹول کے ذریعے پاکستانی فلمی صنعت کو ایسے نئے اورباصلاحیت لوگ میسر آئیں گے جو فلمی صنعت کے حال کو بہتر اور مستقبل کو روشن بنانے کا سبب بنیں گے۔

تازہ ترین