برطانیہ میں شاہی ریس کورس پر ہر سال کی طرح اس سال بھی5روز تک چلنے والی گھوڑوں کی سالانہ ریسوں اور تقریبات کا آغازدھوم دھام سے ہوچکا ہے
اس ریس میں ایک جانب مشہور گھوڑے ان ریسوں میں حصہ لے رہے ہیں وہیں خواتین کی بڑی تعداد بھی ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ریس کورس کا رُخ کررہی ہے۔
اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں فاتح گھوڑوں کیساتھ ساتھ بہترین لباس ، اچھے آرائشی زیورات اور دیدہ زیب و منفرد ہیٹس پہننے والی خواتین کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا۔
اس موقع پر ریس کورس میں فیشن کی ایک بہار آگئی جس میں خواتین نت نئے ڈیزائن کے ہیٹس ،بیگز اور دیگر ملبوسات کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس موقع پر ملکہ برطانیہ اورشہزادی کیٹ سمیت شاہی خاندان کی کئی خواتین نے یہاں شرکت کی ہے۔