• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017، گوگل کا نیا ڈوڈل جاری

Icc Womens World Cup 2017 Released Googles New Doodle

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017کے لیے گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017کا میدان آج سے انگلینڈ میں سجنے کو تیار ہے جس میں پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ویمنز ٹیم کے درمیان ہوگا ۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔

گوگل کے اس نئے ڈوڈل میں دو ٹیموں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیم کا مقابلہ 2جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔

واضح رہے حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئن ٹرافی2017 کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

تازہ ترین