• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے 31 مصنوعی سیارے خلا میں روانہ کر دئیے

India Sends 31 Satellites Into Space Some For Foreign Customers

بھارت نے 31چھوٹے مصنوعی سیارے خلا میں روانہ کر دیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر سیٹیلائٹ چند یورپی ممالک کے لیے بنائے گئے ہیں۔

یہ اقدام بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے ایک بین الاقوامی تجارتی معاہدے کے تحت اٹھایا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس موقع پر اسرو کے نام اپنے تہنیتی ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ یہ پیشرفت بھارت کے لیے باعثِ افتخار ہے۔

رواں برس فروری میں اسرو نے ایک ہی پروگرام کے تحت 104 مصنوعی سیارے خلا میں چھوڑے تھے جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی گاہکوں کے لیے تھے۔

تازہ ترین