• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان ،لڑکی کے پیٹ سے ساڑھے 8 فٹ لمبا کیڑا نکال لیا گیا

8ft Tapeworm Removed From Girl Stomach In Taiwan

تائیوان میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے ایک لڑکی کے پیٹ سے ساڑھے 8؍ فٹ کیڑا (ورم) نکال لیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق، یہ کیڑا ایک ماہ سے لڑکی کے پیٹ میں تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی  مچھلی کی جاپانی ڈش کھانے کی شوقین ہے، گزشتہ روز جب لڑکی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تائیوان کے ایک ریستوران میں گئی اور مچھلی (ساشیمی) کھائی تو اسے پیٹ میں تکلیف ہوئی جس کے بعد اسے اسپتاللے جایا گیا ۔

ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ سے 2.6؍ میٹر لمبا کیڑا نکال لیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق آدھا کچا گوشت یا مچھلی کھانے سے معدے میں اس کیڑے کی افزائش ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

تازہ ترین