• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ اسٹیشن کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین روانہ

The Second Special Eid Train Departed From Karachi Cant Station

عمیمہ ملک...کینٹ اسٹیشن کراچی سے دوسری عید اسپیشل ٹرین 11 سو پردیسیوں کو لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔

عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کے لیے دوسرے شہروں سے روزگار کیلئے آنے والوں پردیسیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین گیارہ سو مسافرو ں کو لے کر کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے روانہ ہوگئی۔ ٹرین میں سوار مسافروں کی اپنوں سے ملنے کی خوشی دیدنی تھی۔

ٹرین میں اکانومی کلاس کی 16 بوگیاں لگائی گئی ہیں۔ ایس ایس پی ریلوے روبن یامین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر ٹرین میں اضافی نفری تعینات کی ہے۔ عید اسپیشل ٹرین میں 6 پولیس اہلکار سیکورٹی کے لیے موجود ہیں۔

ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی سے ٹرین وقت پر روانہ ہوئی ہے اور وقت پر منزل پر پہنچے گی۔ مسافروں کی سہولت کے لیے 20 رمضان تک کرایوں میں 20 فیصد کمی کی گئی تھی۔

تازہ ترین