• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈیزائنر، پیرس فیشن انڈسٹری سے روابط بڑھائیں: پاکستانی سفیر

Pakistans Designer Increase Links To Paris Fashion Industry Pakistani Ambassador

فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے فیشن ہاؤسز اور فیشن ڈیزائننگ کے طلباء کو چاہئے کہ وہ فرانس کی فیشن انڈسٹری اور اس شعبہ میں وسیع تجربہ رکھنے والوں سے روابط کو بڑھائیں تاکہ وہ فیشن کی دنیا میں جدید رحجانات اور اس میں نت نئی تخلیقات سے لیس ہو کر تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی فیشن انڈسٹری کا ساتھ دے سکیں۔

فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن لاہور کے طالبات کے 20 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے گزشتہ روز سفارت خانہ پاکستان کا دورہ کیا۔

معین الحق نے کہا کہ پاکستان نے فیشن کی دنیا میں انتہائی تیزی سے ترقی کی ہے اور فیشن کی دنیا میں ٹیکسٹائل اور فیشن کے شعبوں میں نئے رحجانات اور برانڈز کو متعارف کرایا ہے جس سے پاکستان کے فیشن ڈیزائنرز کی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

سفیر پاکستان نے پیرس آنے سے پہلے اپنے پی آئی ایف ڈی کے دورے کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی ایف ڈی کا قیام فرانسیسی ڈیزائنر اولیور لاپیدس کی کاوشوں کا بھی نتیجہ ہے۔

انہو ں نے پی آئی ایف ڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان جلد ہی پی آئی ایف ڈی کے طلبہ کے فیشن ڈیزائننگ کے فن پاروں کو پیرس میں متعارف کروائے گا جو سفارت خانہ کی عوامی سفارت کاری کے وسیع تر پرگرام کا ایک حصہ ہے۔

معین الحق نے امید ظاہر کی کہ طلبہ کو فرانس کے دورےمیں اپنی صلاحیتوں کو نکھا رنے کا موقع ملے گا جو ان کی تعلیم اور مستقبل میں ان کے کیریئر میں مدد گار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ان روابط سے فرانسیسی ڈیزائننگ کے اسکول پاکستان کے ڈیزائننگ کے شعبوں کو فرانس میں متعارف کروانے کا بھی ذریعہ بن سکتے ہیں۔

تازہ ترین