• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Abdul Majid Achakzais 5 Day Physical Remand

کوئٹہ کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچل کرہلاک کرنے کا الزام ہے، رکن بلوچستان اسمبلی کو ایک دن میں دوبار عدالت پیش کیا گیا۔

پہلی پیشی پر عبدالمجید اچکزئی کا ریمانڈ نہ دیاجاسکا ، تاہم دوسری پیشی پر ان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر عبدالمجید اچکزئی میڈیا کوریج پر صحافیوں پر برہم دکھائی دیے، ان کا کہنا تھا کہ کیا پولیس نے پہلے سے بلا رکھا تھا، بے شرم کہیں کے ۔

عبدالمجید اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کو کل کوئٹہ دھماکے کی ویڈیو تو نہیں ملی، ایک ٹریفک سپاہی کی ویڈیو مل گئی۔

واضح رہے کہ 20 جون کو عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی سے پولیس سب انسپکٹر کوکچل کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین