• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Another Injured Succumbed To Quetta Blast

کوئٹہ میں گزشتہ روز گلستان روڈ پر دھماکے کا ایک اور زخمی جاں بحق ہوگیا جس کےبعد اس واقعے کے شہداء کی تعداد 14ہوگئی۔

دہشت گرد حملے کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تاہم اب تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

اب بھی کوئٹہ دھماکے کے 4زخمی سول اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ 17زخمیوں کو طبی امداد دے کر اسپتال سےفارغ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے بعد سے تین پولیس اہلکار لاپتہ ہیں، دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کینٹ محمد اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

تحقیقات میں مدد کے لیے پنجاب فارنزک ایجنسی کی ٹیم بھی کوئٹہ پہنچی جس نے خود کش حملہ آور کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

کوئٹہ میں گلستان روڈ پر گزشتہ روز خودکش حملہ آور نے اے آئی جی کے دفتر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں 75کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین