• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Operation Reza Alsad 3 Terrorists In Peshawar

پشاور کے علاقے میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں 1 فوجی جوان سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

پشاور کے علاقے متھرا میں سرچ آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 1 فوجی جوان سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پولیس، رینجرز پنجاب، سی ٹی ڈی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فیصل آباد، گوجرہ اور جڑانوالہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کی تحویل سےغیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تازہ ترین