• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی،13ملزمان گرفتار

Karachi Rangers Operation In Different Areas 13 Suspects Arrested

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے 13ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مومن آباد، پیر آباد، گبول ٹاؤن سے 7ملزمان کو گرفتار کیا،جن میں محمد سنی، شہزاد، محمد مجاہد، محمد اعجاز خان، محمد ناصر، اکبرزادا اور محمد نعمان شامل ہیں ۔

ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،جو اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سے عزیر بلوچ گروپ کے سمیر بلوچ اور مکیش عرف گوپیا کو گرفتار کیا گیا، ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ہیں۔

لانڈھی، کھوکھراپار اور رضویہ سے منشیات فروشوں سید اسد جعفری، انور، اسد اور میر بہادر کو گرفتارکیا گیا۔

ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کی گئی، قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔

 

تازہ ترین