• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ‘‘دی گریس فیلڈ انسیڈنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

The First Trailer Of Film Gracefield Incident

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ایکشن فلم ‘‘دی گریس فیلڈ انسیڈنٹ‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

میتھیو راتھے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تین جوڑوں کے گرد گھوم رہی ہے جو چھٹیاں گزارنے کیلئے ایک پر تعیش کیبن کا رخ کرتے ہیں لیکن اس ہی دوران مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں لارنس ڈوفینائس،جولیٹ گوسلین،لوری گراہم،کمبرلے لیفریر،ایلکس سی ناچی اور میتھیو راتھے شامل ہیں۔

پیٹ بریسن اور سرگے فیڈرو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 27جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین