• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: پاور پلانٹ کی چمنیوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

Power Plant Chimneys Has Been Burst In China

چین میں پاور پلانٹ کی کئی فٹ بلند3 چمنیوں اور ایک واٹر ٹاور کو دھماکے سے زمین بوس کردیا گیا۔

چین کے شمال میں واقع شہر تیانجن میں تھرمل پاور پلانٹ کی ان چمنیوں اور واٹر ٹاور کو گرانے کیلئے کئی کلو دھماکہ خیز مواد کا سہارا لیا گیا ۔دھماکہ خیز مواد چمنیوں کے مختلف حصوں میں نصب کیا گیا تھا۔

چمنیوں کو زمین بوس کرنے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد بھی کچھ دور موجود تھی۔

واضح رہے کہ ان چمنیوں کو مقامی حکام نے آلودگی کے پیش نظر گرایا ہے۔

تازہ ترین