• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا دنیا میں ہتھیار برآمد کرنے والا بڑا ملک بننے کی کوشش

India Seeks To Become A Big Exporter Of Weapons In The World

بھارت روس کے ساتھ فوجی ساز و سامان کی مشترکہ طور پر پیداوار کے ذریعے دنیا میں ہتھیار برآمد کرنے والا بڑا ملک بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

بھارتی وزیر خزانہ اور وزیر دفاع ارون جیٹلی نے کہاہےکہ بھارت، روس کے ساتھ ساڑھے10ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

بھارتی سرکاری میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر خزانہ و وزیر دفاع ارون جیٹلی نے نوووسی برسک میں ٹیکنوپروم 2017کانفرنس میں نئی دہلی - ماسکو کے درمیان وسیع سیکورٹی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے روس سے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ سیکورٹی کے جدید آلات کی مشترکہ طور پر پیداوار میں شریک بنے۔

انہوں نے کہا کہ روسی کمپنیاں، بھارت میں دفاعی آلات کی مصنوعات کے مرکز کے قیام میں تعاون کر کے نئی دہلی کی سب سے بڑی پارٹنر بن سکتی ہیں۔

بھارت، روس کے ساتھ ساڑھے دس ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

اس معاہدے میں روس سے ایس -400میزائل سیکورٹی کے طریقہ کار، 4جنگی جہاز، دو سو کاموو، 226ٹی ہیلی کاپٹر کی مشترکہ پیداوار اور روس کی دوسری جوہری آبدوز کو کرایے پر لینا شامل ہے۔

 

تازہ ترین