• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات

Eid Prayers In Different Cities Of Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت مختلف شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے چارسدہ کی مسجد غازی گل بابا میں نمازعید ادا کی۔

خیبر پختونخوا میں دو عیدوں کی روایت اس سال بھی برقرار رہی، مسجد مہابت خان اور کئی مساجد میں نماز عید الفطر ادا کی گئی۔

اے این پی کے سربراہ نے بھی چارسدہ کی مسجد غازی گل بابا میں نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر سربراہ اے این پی نےحاضرین سے خطاب کیا اور انہیں عید کی مبارک باد بھی دی۔

بنوں میں بھی نمازعید کے اجتماعات میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

تازہ ترین