• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی آبادی میں تیز ترین اور بڑا سالانہ اضافہ

The Fastest And Largest Annual Increase In The Uk Population

برطانیہ کی آبادی میں70برسوں کے دوران2016ء میں بڑا اور تیز ترین سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈیمو گرافرز کے تازہ ترین تجزیے میں پتہ چلا کہ گزشتہ برس جون کے اختتام تک ملک میں65,648,000افراد رہائش پذیر تھے۔

12ماہ کے دوران یعنی2016ء کے وسط تک برطانیہ میں رہنے والوں کی تعداد میں538000کا اضافہ ہوا جو1947ء کے وسط کے بعد آبادی میں تیز ترین اور سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے۔

آفس فار نیشنل سٹیٹسٹکس (او این ایس) کا کہنا ہے کہ آبادی میں تیز ترین اضافے کا بڑا محرک انٹر نیشنل مائیگریشن اور گروتھ ہے۔ علاوہ بچوں کی پیدائش اور لوگوں کی اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی آبادی میں جو سالانہ اضافہ ہوا ہے وہ بریڈ فورڈ کی آبادی کے تقریباً مساوی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ شرح پیدائش اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

اگر اموات کی تعداد کو نکال دیا جائے تو پیدائش اس اضافے کا ایک تہائی حصہ ہیں، جبکہ دو تہائی یعنی62.3فیصد ٹیسٹ انٹر نیشنل مائیگریشن ہے اور یہ تعداد336000بنتی ہے۔

انگلینڈ کی آبادی میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور پہلی بار اس کی آبادی55ملین سے تجاوز کرگئی ہے۔

او این ایس میں پاپولیشن کے سربراہ نیل پارک نے کہا کہ2016ء کے وسط میں برطانیہ کی آبادی میں اضافے کا رجحان حالیہ برسوں کے مساوی رہا تاہم اس میں نیٹ مائیگریشن سب سے بڑا سبب ہے۔ گزشتہ برس پیدائش اور اموات میں بھی اضافہ ہوا۔

تازہ ترین