• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت 200ارب روپے کی لاگت سے نیا ایئرپورٹ تعمیرکرے گا

India Will Build A New Airport Cost Of Rs 200 Billion In New Dehli

بھارت اپنے دارالحکومت نئی دہلی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب چارسے پانچ سال میں ایک نیا ایئرپورٹ بنائے گا جس پر لاگت کا تخمینہ دوسوارب روپے یعنی تین ارب دس کروڑ امریکی ڈالر بتائی گئی  ہے ۔

یہ بات گزشتہ روزکو بھارتی حکومت کی جانب سے بتائی گئی ہے تاکہ فضائی مسافروں کی تعداد میں بڑھتے ہوئے اضافے سے نمٹا جاسکے۔

رائٹرزکے مطابق شہری ہوائی بازی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  نوئیڈا بین الاقوامی ایئرپورٹ کو مرحلہ وارتعمیر کیا جائے گا ۔

توقع ہے کہ یہ آئندہ دس سے پندرہ برس میں سالانہ تین سے پانچ کروڑ مسافروں کو سہولت مہیاکرے گا۔

تازہ ترین