• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں عید الفطر کی چاند رات کا سیکورٹی پلان

Quetta Security Plan On Night Before Eid

کوئٹہ میں عید الفطر کی چاند رات کے موقع پر سکیورٹی کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ۔

جیو نیوز کو ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایاکہ پلان کےتحت شہر بھر میں پانچ ہزار600 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، ان اہلکاروں میں ا سپیشل برانچ، ریپڈ ریسپانس گروپ اور انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار بھی شامل ہیں ۔

اہم عمارتوں کےعلاوہ حساس مقامات اور بازاروں میں سادہ کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے ۔

پولیس کےعلاوہ ایف سی اہلکاربھی سکیورٹی فرا ئض سرانجام دے رہے ہیں پولیس اور ایف سی کی شہر بھر میں پٹرولنگ بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بازاروں او ر حسا س مقامات پر سول کپڑوں میں اہلکاروں کو تعینا ت کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔

تازہ ترین