• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Toilet Service In Indian Singles Connected To The Trump

بھارت کے ایک خیراتی ادارے کی جانب سے ٹرمپ کے نام سے منسوب گاؤں میں مفت ٹوائلٹ بناکر دیئےجا ئیں گے ۔

یہ بات گائوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سلابھ انٹر نیشنل کے سربرا ہ بند یشور پاتھک نے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں بہتری آئے گی ۔

امریکی صدر کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ ٹرمپ نیاکی طاقتور شخصیت ہیں اسی لیے انہوں نے گائوں کے لیے ان کے نا م کو منتخب کیا ہے ۔


گائوں کا نیا نام ٹرمپ سلابھ ویلیج رکھا گیا ہے ۔جو کہ سرکاری نام نہیں ہے اور نہ ہی نقشے پر آیا ہے خیراتی ادارے کا مقصد پو رے ہندوستان میں نئے ٹوائلٹ بنانا اور فضلے کوٹھکانے لگانا ہے ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گائوں کے زیادہ تر لوگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے مگر انہیں اس بات کی خو شی ہے کہ اس کی وجہ سے گائوں میں انہیں ٹو ائلٹ کی سہولت میسر ہو گی ۔

انہوں نے تقریب میں ٹرمپ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

اس منصوبے کے تحت گائوں کے 60 گھروں میں ٹوائلٹ بناکر دیئے جا ئیں گے تاہم ٹوائلٹ سروس کسی امریکی ادارے یا امریکی صدر کی طرف سے کوئی فنڈنگ نہیں کی جا رہی ۔

تعمیراتی کمپنی کے کارکن ساجد حسین کا کہنا تھا کہ اس کی یہ سمجھ نہیں آرہی کہ گائوں کا نام بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی پر کیوں نہیں رکھا گیا۔

ساجد حسین گائوں میں ٹوائلٹ کی تعمیرکا سن کر بہت خو ش ہے اور امید کرتے ہیں کہ اسی طرح بجلی اور تعلیم کے شعبوں میں بھی بہتری آئے گی ۔

نیو دہلی کےجنوب میں واقع گائوں مورودا میں بیشترگھر مٹی کے بنے ہوئے ہیں جہاں لوگوں کو ٹوائلٹ کی سہولت میسر نہیں ہے ۔

 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق بھارت کے 60 فیصدحصے میں 1ارب سے زیادہ لوگ کھلی جگہ رفع حاجت کے لئے جاتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں 5 لاکھ بچےگندگی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں یا موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

 

 

 

تازہ ترین