• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ احمد پور: اوگرا نےحادثے کی انکوائری شروع کردی

Ahmed Pur Shaqiaogara Started Inquiry

اوگرا نے احمدپور شرقیہ میں آئل ٹینکر حادثے کا نوٹس لے کر واقعے کی انکوائری شروع کردی۔

ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور کے قریب حادثے میں150 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

اس ہولناک حادثے کی انکوائری شروع کرکے متعلقہ کمپنی سے فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، رپورٹ موصول ہوتے ہی ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین