• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Shawal Moon Sighted Today Eid Will Celeberated In The Country

آج ملک بھر میں عیدمنائی جائے گی، لاہور، اسلام آباد، کراچی اور حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں عید کا چاند نظر آ گیا ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کر دیا، پارا چنار، کوئٹہ، کراچی اور احمد پور شرقیہ کے سانحات کے باعث عید سادگی سے منائی جائے گی۔

پاکستان میں شوال کا چند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام بھی موجود تھے۔

اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کئے جانے کا امکان تھا، تاہم ذرائع کے مطابق پشاور میں آج عید کے اعلان کےبعد اجلاس کا مقام تبدیل کردیا گیا ۔

ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں چاند7 بج کر 40 منٹ پر واضح نظر آسکتا ہے ۔ جامعہ کراچی کے شعبہ اسٹروفزکس کے سربراہ پروفیسرشاہد قریشی کا کہنا تھا کہ مطلع صاف رہا تو چاند 77 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند آج نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ 25 جون بروز اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت واضح ہیں۔

اعلامیہ میں شوال کا چاند 24 جون کو 7 بجکر 31 منٹ پر پیدا ہو نے کا کہا گیا تھا تاہم اسے 25 جون کی شام نظر آ نے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر،بھارت اور بنگلادیش میں بھی آج عید منائی جا ئے گی۔

سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، ترکی، مصر اور فلسطین کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا اور ملائیشیامیں اتوارعید کو منائی گئی ۔

برطانیہ میں بعض مکتبہ فکر نے اتوارکو عید منائی ۔پیرس کی جامع مسجد نے بھی اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین