• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار: خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی فضا سوگوار

Parachinar Sad Atmosphere Prevailed On Third Day Of Suicide Blast

پاراچنار میں خودکش دھماکوں کے تیسرے روز بھی ایجنسی بھر کی فضا سوگوار رہی، خود کش دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 72 ہوگئی، شہدا کے لواحقین کا شہید پارک میں دھرنا جاری ہے۔

جمعتہ الوداع کے موقع پر پاراچنار شہر میں یکے بعد دیگرے2 خودکش دھماکوں میں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد
شہداء کی تعداد72ہوگئی ہے، جن میں تقریباً 60 افراد کی تدفین ان کے آبائی قبرستانوں میں مکمل ہوچکی ہے۔

چیئرمین پاراچنار پریس کلب علی افضل افضال کا بھتیجا مجاہد افضل کی تدفین پاراچنار کالج کالونی میں کردی گئی۔

پاراچنار اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر صابر حسین کا کہنا ہےکہ 261 زخمی پاراچنار اسپتال لائے گئے، جن میں شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 100 سے زائد زخمی پاراچنار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین