• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف پی پی اور ن لیگ کی وکٹیں گرارہی ہے ، عمران خان

Tehreeke Insaf Getting Ppp And Pml N Wickets Imran Khan

عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جس تیزی سے مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرا رہی ہے لگتا ہے اگلے الیکشن میں نواز شریف اور زرداری بھی تحریک انصاف سے ٹکٹ کی درخواست دے رہے ہوں گے۔

شوگران میں تحریک انصاف کے مقامی قائدین سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری نےپیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے گرد باڑ لگا رکھی ہے، لیکن پھر بھی ان کے قائدین رسیاں تڑوا کے تحریک انصاف میں شامل ہوتے جارہے ہیں اور یہی حالت مسلم لیگ والوں کی ہے۔

ان کہنا تھا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو اگلے انتخابات میں نواز شریف اور زرداری دونوں کو مجبور ہوکر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے درخواست دینا پڑے گی۔

تازہ ترین