• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Big Plan Of Sabotage Foiled In Kohlu

آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی نے کوہلو میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔

ایف سی نے کارروائی کرکے تحصیل کاہان میں نالے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

برآمد کئے گئے اسلحے میں مشین گن ، 170راؤنڈز ، 11ٹینک شکن بارودی سرنگیں ، بارودی مواد کے 42 تھیلے ، 74 مارٹر گولے ، ایل ایم جی کے سیکڑوں راؤنڈز اور ایک سیٹلائٹ فون شامل ہے۔

تازہ ترین