• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما جے آئی ٹی عید کی صرف ایک چھٹی کرے گی

Panama Jit Will Only Make A Holiday Of Eid

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیمعید کی تین سرکاری چھٹیوں میں سے صرف ایک روز چھٹی کرے گی۔

ٹیم کے ارکان باقی دن سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے لیے حتمی رپورٹ پر کام جاری رکھیں گے۔

ایک طرف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کام جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری طرف وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے لندن پہنچے تو انہوں نے ٹیم کے کام سے متعلق سوالات اٹھا دیئے۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اب تک وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعظم کے دو صاحبزادوں ، بھائی میاں شہباز شریف اور وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر سمیت دیگر متعلقہ افراد کے بیانات قلمبند کرچکی ہے۔

سپریم کورٹ نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو 10جولائی تک اپنی حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔اس مقصد کے لیے ٹیم کے ارکان اور اس عمارت میں موجود عملہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی اپنا کام جاری رکھے گا۔

تازہ ترین