• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہواروں میں کھانے میں اعتدال سے کام لیں

Eat Moderately In The Festivals

عیدالفطر پر شہری حفظان صحت کے اصولوں کونظر انداز کرتے ہوئے میٹھی، مرغن ،زیادہ چکناہٹ اور دیرسے ہضم ہونے والی غذائیں استعمال کرتے ہیں جس سے وہ پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں اس لئے ماہرین صحت نے ہدایت کی ہے کہ شہری کھانے میں اعتدال سے کام لیں۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے بتایا کہ رمضان المبارک میں اعتدال کے بعد عید کے موقع پر شہری بالخصوص بزرگ افراد بدپرہیزی کرتے ہیں اور زیادہ میٹھی ، مرغن اور چکناہٹ والی خوراک استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں عموماً بزرگ افراد ذیابطیس ، بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں بھی مبتلا ہوتے ہیں یہ غذائیں وافر مقدار میں استعمال سے  ان کا بلڈ پریشر اور شوگر قابو  میں نہیں رہتا جبکہ وہ ڈائریا اور گیسٹرو کے امراض میں بھی مبتلا ہوجاتے ہیں اور اسپتال کا رخ کرتے ہیں ہم ہر سال اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹروں کی خصوصی ڈیوٹی لگاتے ہیں ۔

پروفیسر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ تہواروںاور تقریبات میں بھی کھانے میں اعتدال سے کام لینا چاہیے، گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا بھی استعمال کرنا چاہیےاور بازاری کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے ۔ 

تازہ ترین