• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد جامعات میں مختلف شعبوں کے سربراہوں کی تقرری کردی گئی

Appointment Of Heads Of Different Fields In Many Universities

گورنرسندھ محمد زبیر نے جامعہ کراچی کی فیکلٹی فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر کوسینڈیکیٹ کا رکن مقرر کردیا ہے ۔اس سے پہلے ڈاکٹر خالد عراقی بطور ڈین سینڈیکیٹ کے رکن تھے ۔ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی ۔

اس کے علاوہ گورنر نے پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کی فیکلٹی آف کمیونٹی ہیلتھ سائنسز انسٹیٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔ ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی ۔

محمد زبیر نے فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر شاہین شرافت کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سینڈیکیٹ میں ڈین کی کیٹیگری پر ممبر تعینات کردیا ہے ۔ ان کی تقرری ان کے ڈین کی معیاد 27یعنی جولائی 2019ءتک ہوگی، اسی طرح گورنر نے پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین ساہیتوکو شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کا ڈین مقرر کیا ۔ ان کی تقرری تین برس کیلئے ہوگی ۔

اسی طرح گورنر نے پروفیسر قمرالدین بلوچ کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کی فیکلٹی آف سرجیکل اینڈ الائیڈ سائنسز کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔ ان کی تقرری ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 12 مئی 2018 ءتک ہوگی ۔

تازہ ترین