• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو: زہریلا شربت پینے سے 18افراد کی حالت غیر

Jamshoro Drinking The Poisonous Syrup 18 People Have Worsened Condition

جامشورو میں نجی گیس کمپنی میں مبینہ طور پر سیکورٹی گارڈ نے شربت میں زہر ملادیا۔ شربت پینے سے 18 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

جام شورو کے علاقے دیہہ شاہ بخاری میں میں واقع نجی گیس کمپنی کے 18ملازمین کو نیم بیہوشی کی حالت میں سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں بیشتر کو طبی امداد کے بعد بھیج دیا گیا۔

کمپنی کے پلانٹ سپروائزر نوید علی نے الزام عائد کیا کہ کمپنی کے گارڈ نے افطار کے وقت شربت میں زہرملایا جسے پینے سے منیجر ، ڈرائیور اور دیگر سیکورٹی گارڈ ز کی حالت غیر ہوگئی۔ جبکہ زہر ملانے والا سیکورٹی گارڈ رزاق میمن کمپنی کے ایک لاکھ روپے اور منیجر کی موٹرسائیکل لے کر فرار ہوگیا۔

تازہ ترین