• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے

Eid Al Fitr Is Celebrated With Religious Belief And Respect

آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے، شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے سیکڑوں اجتماعات ہوئے جن میں ملک کی ترقی، خوشحالی، سانحہ احمد پور شرقیہ، پارا چنار، کوئٹہ اور کراچی میں جاں بحق افراد کے لیے دعائیںکی گئی۔

احمد پور شرقیہ، پاراچنار، کوئٹہ اور کراچی میں سانحات کے باعث حکومت نے عیدسادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر ممنون حسین نے نماز عیدالفطر فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سینیٹر رحمان ملک کے علاوہ دیگر اعلیٰ سیاسی اور سفارتی شخصیات نے ان کے ہمراہ نماز عید ادا کی ۔

صدر ممنون حسین نے عید سادگی سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے ایوان صدر میں ہونے والی عید ملن پارٹی منسوخ کردی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے فوج عید سادگی سے منائے گی، پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے کاندھے سے کاندھا ملاکر کھڑی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ متحد ہیں اور چیلنجز پر جلد قابو پالیں گے۔

بہاول پور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں نے چاند رات کو میوزیکل نائٹ منسوخ کردی اور احمد پور شرقیہ سانحہ کے متاثرہ افراد کی یاد میں دیے جلائے اور ان کے لیے دعا کی۔

تازہ ترین