• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے آئی ٹی کافی حد تک متنازعہ بن چکی ہے، فضل الرحمان

Jit Has Become Quite Controversial Fazlur Rahman

جمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میاں صاحب قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کافی حد تک متنازعہ بن چکی ہے، اگر متنازعہ ثابت ہو ئی تو اس کا اثر اعلی عدلیہ پر بھی پڑے گا۔

جمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اپنی قانونی جنگ لڑرہے ہیں، بعض معاملات پر تشویش ہے۔

جے آئی ٹی کافی حد تک متنازعہ بن چکی ہے، اگر متنازعہ ثابت ہوگئی تو اس کا اثر اعلیٰ عدلیہ پر بھی پڑے گا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے عجیب فیصلے کرتے رہے ہیں، جن کے منفی اثرات پڑتے رہے، احتیاط کرناچاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومت احتساب کو ظلم کہتی ہے، کل اپوزیشن کہے گی، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف کے قریب ہو رہی ہے۔ان حالات میں ملک کے جمہوری عمل کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کوئٹہ، پارہ چنار ، سانحہ بہاولپور پر افسوس کا اظہار کیا۔

تازہ ترین