• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانیاں دینے کے باوجود ہم پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، شاہ محمود

Despite Sacrifices Fingers Are Raised On Us Shah Mehmood

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں ہیں جو نہیں چاہتی ملک میں امن ہو، اتنی قربانیاں دینے کے باوجود دنیا ہم پر انگلیاں اٹھاتی ہے۔

ملتان درگاہ حضرت بہاوالدین زکریا رحمت اللہ علیہ پر نماز عید ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سوگوار حالات میں عید منائی جا رہی، تاریخ کا بد ترین سانحہ ہواہے جس میں 152 ہلاکتیں ہو ئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اللہ صحت دے، قوم کی نظریں سانحہ بہاولپور، پارہ چنار، کراچی، کوئٹہ پر ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انصاف اور احتساب کا عمل آگے بڑھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں لوگ آتے ہیں، انہیں خوش آمدید کیا جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزرا جے آئی ٹی کو نہیں سپریم کورٹ کو دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس پر فاضل ججز نے کہا کہ ہم نہیں ڈرنے والے۔

تازہ ترین