• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے ایل او سی پر جوانوں کے ساتھ عید منائی

Army Cheif Celebrate Eid At Loc

آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ سادگی سے عید منائی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی اور ان کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔

لائن آف کنٹرول پر ہونے والی نماز میں پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، آرمی چیف نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی اور سب سے گلے بھی ملے۔

اس موقع پر جوانوں نے انہیں اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارک باد پیش کی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی اور سانحہ احمد پورشرقیہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

تازہ ترین