• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی ایف سی بلوچستان کا افغان سرحد پر شیلنگ سے متاثرہ گاؤں کا دورہ

Ig Fc Balochistan Visit Village Effect By Afghan Shelling

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور افغان شیلنگ سے متاثرہ کلی لقمان اور جہانگیر گئے۔ متاثرین کو گھروں میں واپسی پر خوش آمدید اور عید کی مبارکباد دی۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے پاک افغان سرحد باب دوستی کا دورہ کیا۔آئی جی ایف سی پہلی مرتبہ افغان شیلنگ سے متاثرہ کلی لقمان اور جہانگیر گئے۔

آئی جی ایف سی نے متاثرہ دیہات کے قبائلی بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔ انہوں نے کلی لقمان میں اگلے مورچوں میں تعینات فوج اور ایف سی جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

میجر جنرل ندیم انجم نے جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس موقع پرآئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ہدایت پر فوج اور ایف سی بلوچستان عید سادگی سے منا رہی ہے۔

سیکٹر کمانڈر برگیڈیئر ندیم سہیل نے آئی جی کو سرحد پر باڑ لگانے کے منصوبے پر بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ رابطوں اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین