امریکا کے دورے پر موجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج رات وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان 2 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے سمجھوتے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہو نے والی ملاقات 5 گھنٹے تک جاری رہے گی،جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ، وفود کی سطح کے مذاکرات، استقبالیہ اور عشائیہ شامل ہوگا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی سمیت دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مشترکا مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کےفروغ، انڈوپیسیفک ریجن میں سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگرامورزیرغورآئیں گے۔
نریندر مودی گزشتہ روز امریکا پہنچے تھے۔