• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الفطر کا پہلا دن شیرخرمے سے بریانی تک پہنچ گیا

Eidul Fitr Fist Day Climax Reached From Sheerkhurma To Biryani

ملک میں عید الفطر کے پہلے دن نماز عید کے بعد ملنے ملانے کا سلسلہ چل رہا تو بچے عیدی بٹور رہے ہیں،شیر خرمے اور سویوں سے شروع ہونے والا دن بریانی اور قورمے تک پہنچ گیا ۔

آج دن میں مہمان بننے والے افراد رات میں میزبان بننے کی تیاریاں کررہے ہیں اور ایک دوسرےکو ایک سے بڑھ کر ایک پکوان کھلائیں گے۔

میٹھی عید کی میٹھی میٹھی خوشیاں سب کے چہروں کو جگمگارہی ہیں، بچوں کی جیبیں کرارے نوٹوں سے بھر گئیں، عید کے پہلے روز مزیدار پکوان کی تیاری اور ملنے ملانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کراچی میں عید کی رونقیں اور رنگیاں ہر سو بکھری ہیں، خواتین نےکچن سنبھالا اور پھر اپنی تیاری بھی کرلی،میچنگ کی چوڑیاں ، خوبصورت کپڑے عید تو بننے سنورنے کا تیار ہونے کانام ہے ، پورے ماہ روزے رکھنے کے بعد عید کو بھر پور انداز سے منانے کے لیے بچے ہوں یا بڑے سب ہی پرجوش ہیں ۔

کہاجاتا اور درست ہی کہا جاتا ہے کہ عید تو بچوں کی ہوتی ہے،جنہوں نے عیدی بھی خوب سمیٹی اور خوب خرچ بھی کی، آئسکریم، جھولے، چاٹ اور ایک دوسرے کو دکھا دکھا کر کھانے کامزہ تو بچپن میں ہے، بچہ پارٹی عید بڑھانے اوراڑانے میں مصروف، تفریح بھی، مزے بھی، بھرپور ہلا گلا ۔

کراچی کے ساتھ ساتھ پشاور اور لاہور میں بھی لوگ عید الفطر روایتی خوشی اور محبت کے جذبے کے تحت منارہے ہیں،پشاور میں سیکیورٹی کے پیش خدشات پیش نظرعید میلے منسوخ ہوئے تو شہر کے تمام پارکس میں رش موجود ہیں،بچوں اور بڑوں نے گرمی کا توڑ ٹھنڈےپانی سے نکالا اور واٹر پارک کا رخ کیا ۔

ادھر لاہور میں عید کے موقع پر مل بیٹھنے سے ہر ایک کا چہرہ خوشی سے چمک رہا ہے،خواتین نے پکوان سے دستر خوان سجائے تو بچوں نے جیب عیدی سے بھری اور اسے خرچ کرنے کے منصوبے بھی بنائے ،گھر کے بڑوں کی خوشی کے موقع پر یہی دعا ہے کہ اللہ کرے بچے اسی طرح ہنستے ، کھیلتے اور مسکراتے رہیں۔

تازہ ترین