• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ نے نماز عید لاڑکانہ میں ادا کی

Bilawal Bhutto And Murad Ali Shah Offered Eid Prayers In Larkana

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےنماز عید لاڑکانہ میں ادا کی ۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ پارٹی چیئرمین کے ہمراہ نوڈیرو ہائوس روانہ ہوگئے ،جہاں بلاول بھٹو نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔

عید کے موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا ہیلی کاپٹر گڑھی خدا بخش میں پارک ہونے پر بچوں اور بڑوں میں زبردست جوش و خروش پیدا ہو گیا،جہاں انہو ں نے ہیلی کاپٹر کےساتھ سیلفیاں بنائیں ۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ ذوالفقار بھٹو اور شہید بی بی کے کارکنوںکے ساتھ رابطے کی روایت برقرر رکھی جائے گی ۔

تازہ ترین