• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر سندھ میں موسم شدید گرم،شمالی پاکستان میں خوشگوار

Very Hot Weather In Sindh On Eid Day Pleasant Weather In Northern Pakistan

عید کے روز موسم نے کہیں چار چاند لگادئیے تو کہیں رنگ میں بھنگ ڈال دیا،کراچی ،سکھر ،دادو،لاڑکانہ اوربہاولنگر میںسورج کی تپش نے ہر جاندار کو جھلسا دیا تو اسلام ،مری اور بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہا ۔

کیا سورج چاچو کو عیدی نہیں ملی؟ عید کے دن سندھ والوںسےناراض ہوگئے، کراچی کا پارہ36 ڈگری رہا، لیکن سمندری ہوا بند ہونے سے گرمی45 ڈگری کی محسوس ہوئی۔

عید کے پہلے دن میدانی علاقوں میں گرمی عروج پر رہی، سندھ کا شہر دادو 47، لاڑکانہ 46 ڈگری پر جھلستا رہاجبکہ سکھر اور بہاولنگر 45 درجے کی شدید گرمی رہی،جس کی وجہ سے عید کی گہماگی ماند پڑگئی ،کئی شہروں میں بازار سنسان رہے۔

ادھر اسلام آباد والوں کے مزے رہے ،وہاں بادلوں کی آنکھ مچولی دن بھر چلتی رہی ، خوبصورت موسم کے تیور دیکھتے ہوئے مری میں بھی سیاحوں کی ٹولیاں پہنچ گئیں۔

تازہ ترین