پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع کو دوسری بار طلب کرلیا ہے۔
جے آئی ٹی نے طارق شفیع کو 2جولائی بروز اتوار دن 12بجے پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق طارق شفیع کی دوبارہ پیشی کے لئے جاری سمن23جون کو عرفان منگی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔
طارق شفیع نے جے آئی ٹی کو اپنا پہلا بیان 15 مئی کو ریکارڈ کرایا تھا ۔