• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کھیل کرغیر ملکی کرکٹرز توجہ حاصل کرنے لگے

By Playing Psl Foreign Cricketers Got Attention

پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے لاہور آئے ایک اور ’’پھٹیچر ‘‘ کھلاڑی کا شاندار انٹر نیشنل ڈیبو ، پشاور زلمی کے اوپنر ڈیوڈ ملان نے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقا کیخلاف مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

پاکستان سپر لیگ کے دو ایڈیشنز کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو تو فائدہ ہوا ہی ہے، غیر ملکی کرکٹرز بھی اس لیگ میں کھیل کر اپنے ملک کیلئے توجہ حاصل کررہے ہیں ۔

پی ایس ایل میں ہی نمایاں پرفارمنس دے کر انگلینڈ کی جانب سے ڈبیو کرنے والے ڈیوڈ ملان پہلے ہی میچ شاندار کارکردگی دکھا کر مین آف دی میچ بن گئے ۔

ڈیوڈ ملان نے ڈبیو پر چوالیس گیندوں پر اٹھہتر رنز بنائے اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

ڈیوڈ ملان پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کیلئے لاہور آنے والے کرکٹرز میں سے ایک تھے ۔ وہی کرکٹرز جن کو سابق کپتان عمران خان نے’’پھٹیچر‘‘ کا خطاب دیا تھا ۔

تازہ ترین