• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثہ، 24 میتیں لواحقین کے حوالے

Ahmedpur Shariqah Oil Tanker Incident 23 Dead Bodies Given To Heritage

احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق 24 افراد کی میتیں لواحقین کےحوالے کردی گئیں ،125ناقابل شناخت میتوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمو نے لے لئے گئے ، رپورٹ آنے میں دس دن لگ سکتے ہیں ۔

سانحہ احمد پورشرقیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ سو سے زائد ہوگئی، بہاول وکٹوریہ اسپتال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ 24 میتیں لواحقین کے حوالے کردیں گئیں ہیں جبکہ 125 ناقابل شناخت میتیں ابھی بھی مردہ خانےمیں موجود ہیں۔

بہاول وکٹوریہ اسپتال کےڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹرعامر بخاری کے مطابق تمام ناقابل شناخت لاشوں کی شناخت کے لئے ڈی این اے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہےتاہم ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج کے لئے9 سے10 دن لگ سکتےہیں۔

حادثےکےبعد دو دن کے دوران 20 زخمی بہاولپورجبکہ 11 نشتراسپتال ملتان کے برن وارڈ میں دوران علاج چل بسے۔ واقعے کا مقدمہ ٹینکر ڈرائیور،مالک اور منیجرکے خلاف درج کرلیاگیاہے۔

ایف آئی آر کے مطابق حادثہ تیز رفتاری سے کار کو اوورٹیک کرتے ہوئے بریک لگانے پر پیش آیا تھا۔

تازہ ترین