• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار؛ قبائلی عوام کادھرنا پانچویں روز میں داخل

Parachinar Protest Enters Into Fifth Day

پاراچنار میں جمعے کے روز ہونے والے خودکش دھماکوں کے خلاف قبائلی عوام کا احتجاج اور دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ شخصیات نہیں آئیںگی، دھرنا جاری رہے گا۔

جمعے کوہونے والے دو خودکش دھماکوں میں شہداء کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔

پاراچنار کے شہید پارک میں قبائلی عمائدین اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جہاں مختلف دیہاتوں سے مقامی افراد سیکڑوں کی تعداد میں دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچےہیں ۔

مظاہرین نے خودکش دھماکوں اور مظاہرین پر فائرنگ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ دہشت گردوں اور مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔

اس موقع پر قبائلی عوام نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ حکومت قبائلی عوام کو دیگر پاکستانی شہریوں کے برابر حقوق دے اور دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی افراد کو وہی امدادی رقم دی جائے جو ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کو دی جاتی ہے۔

دھرنے سے خطاب میں سابق سینیٹر عابد الحسینی اور دیگر مقررین نے مطالبہ کیا ہے کہ آرمی چیف ، وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام پاراچنار آئیں اور حالات کا خود جائزہ لیں۔

تازہ ترین