• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
5 Pashto Films Released This Eid

عید الفطرپر پشتو فلمی شائقین کے لئے بیک وقت پانچ فلمیں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں ۔فلمسازپرامید ہیںکہ معمول سے ہٹ کرکام کیاہے ،فلموں کی کہانی اور مناظر شائقین کوسنیماؤں کی طرف کھینچ لائیں گے ۔

عید الفطر پر پشاور کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی فلموں میں ’دس خوشی بہ منے‘ ،’ستا محبت زندگی دہ‘، ’گرفتار‘ ،’گل جان‘ اور’ زخمونہ‘ شامل ہیں۔

فلموں کے نمایاں ستاروں میں ارباز خان، شاہد خان، عجب گل ، جہانگیر خان ، صوبیہ خان اورسدرہ نور شامل ہیں۔

ریلیز ہونے والےفلموں میں تین ایکشن جبکہ 2 رومانوی فلمیں شامل ہیں، فلم سازوں کے مطابق اس مرتبہ فلم کی اسکرپٹ، لوکیشن اور میوزک پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور امید ہے یہ فلمیں شائقین کو سنیما گھروں میں کھینچ لائیں گی۔

پشاور کے علاوہ پشتو فلمیں کراچی، کوئٹہ، دبئی اور افعانستان کے سنیما گھروں میں بھی نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔

تازہ ترین