• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
25 Years Of Shah Rukh Khan In Bollywood

اس عید پرکنگ خان کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں،بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے25 سال مکمل ہوگئے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی کنگ خان نے عید پر اپنے مداحوں کو مبارک باد دی اورممبئی میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑے ہو کر فینز کو ہاتھ ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کنگ خان سفید شلوار قمیض میں ملبوس تھے،چار سال کےننھے خان ابرام بھی اپنے پاپا کی گود میں تھے،انہوں نے بھی پاپا کی طرح سفید شلوار قمیض پہنا ہوا تھا۔

یہ عید شاہ رخ کے لئے دوگنی خوشی لائی ہے،،بالی ووڈ میں ان کے 25سال مکمل ہو گئے ہیں لیکن انہیں لگتا ہے کہ وقت اس سے زیادہ گزر گیا ہے۔

شاہ رخ خان نے دور دراز سے آئے اپنے فینز کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین