• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Various Companies Of The World Are Under Cyber Attacks

دنیا بھر کی مختلف کمپنیاں ان دنوں سائبر حملوں کی زد میں آگئی ہیں، جو انہیں شدید نقصان بھی پہنچارہے ہیں۔

برطانیہ، یوکرین، روس، اسپین اور فرانس سمیت کئی ملکوں کی کمپنیاں سائبر حملوں کا نشانہ بن گئیں، ہیکنگ برائے تاوان ہیکرز کے لیے منافع بخش کاروبار بن گیا،آئی ٹی ماہرین نے مزید ملکوں میں کمپیوٹرز ہیک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دنیا سائبر حملوں کی زد میں ہے،یورپ کے مختلف شہرں میں حکومتی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں پر سائبر حملے جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق سائبر حملے رکنے کا بھی امکان نہیں ، سائبر کرمنلز متاثرین کو ڈیٹا واپس کرنے کا بھاری تاوان وصول کرتے ہیں ،سائبر کرمنلز کے لیے یہ کارروائیاں خاصی پرکشش ہیں۔

سائبر حملوں نے برطانیہ سے لے کر یوکرین تک کمپنیوں کو متاثر کیا ہے، ہیکرز نے ڈیٹا چرایا، سسٹم ہیک کیا اور واپسی کے بدلے میں رقم کا تقاضا کیا۔

یوکرین میں اسٹیٹ پاور کمپنی اور ایئر پورٹ کےسسٹم ہیک کرلیے گئے۔

جنوبی کوریا کی ایک کمپنی سائبر کرمنلز سے اپنا ڈیٹا واپس لینے کے لیے ایک ملین ڈالرز تاوان دے چکی ہے۔

اسی طرح روس، ڈنمارک، فرانس اور اسپین کی کمپنیاں بھی سائبر حملوں کی زد میں ہیں، یوکرین میں سینٹرل بینک اور پوسٹل سروس بھی سائبر حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

تازہ ترین